مصطفیٰ کمال نے روایتی طور پر وزیراعلیٰ پر بےبنیاد الزامات لگائے، شرجیل میمن

May 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے روایتی طور پر وزیر اعلیٰ سندھ پر بے بنیاد الزامات لگائےمصطفٰی کمال کی پارٹی وفاقی حکومت میں اتحادی ہے آپ کا اگر اپنی پارٹی میں کوئی مسئلہ ہے تو وہاں طے کریں بے بنیاد الزام تراشی نہ کریں وہ اتوار کو سندھ آرکائیوز کمپلیکس کلفٹن میں پریس کانفرنس کرتے رہے تھ انہوں نے کہا کہ جب آپ کی پارٹی سورہی تھی تو وزیر اعلیٰ سندھ کراچی حیدراباد، سکھر،نواب شاہ اور سندھ کے دیگر علاقوں کے شہریوں کی درست مردم شماری اور صوبے کے عوام کو درست گنوانے کے لئے لڑرہے تھے آواز اٹھا رہے تھے انہوں نے کہا کہ ریکارڈ گواہ ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے کے عوام کی درست گنتی کے لئے ہر فورم پر موثر آواز بلند کی ہےشرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول نے تو اپنی ایک پریس کانفرنس میں یہاں تک کہا تھا کہ مردم شماری درست نہیں ہوگی تو ہم اتحاد سے بھی نکل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بہترین سرکاری طبی سہولیات کراچی میں ہیں تعصب کی باتیں مناسب نہیں ہیں پیپلز پارٹی تعصب کی سیاست کو مسترد کرتی ہے لوگ اب آپ کی اس طرح کی تعصبانہ باتوں میں نہیں آئیں گے لہذا آپ ماحول خراب نہ کریں۔