ایف جی ای ایچ ایف اتھارٹی کا سیکٹر جی 12 اور ایف 12 ڈویلپ کرنیکا فیصلہ

May 29, 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر نیوز رپورٹر) فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ؤسنگ فاؤنڈیشن اتھارٹی نے سیکٹر جی 12اور ایف12ڈویلپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذ رائع کے مطا بق پہلے مرحلے میں ہا ؤسنگ اتھارٹی نے دو نوں سیکٹرز کا لے آؤٹ پلان تیار کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں سیکٹرز کے لے آؤٹ پلان آؤٹ سروس کئے جائیں گے۔ اتھارٹی نے پا کستان کو نسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز سے رجسٹرڈ سے قومی اور بین الا قوامی شہرت کی حامل پلاننگ کنسلٹنٹس یا فرموں سے لے آؤٹ پلان کی تیاری کیلئے پیشکش طلب کرلی ہیں۔ وہ فرم آفرز دینے کی اہل ہوں گی جنہوں نے گزشتہ دس سالوں میں پانچ ہزار کنال سے زیادہ اراضی کے انفراسٹرکچر کی پلاننگ کی کامیابی سے تکمیل کی ہو۔ دو جون کو پری بڈ میٹنگ ہوگی۔13جون تک پیش کش طلب کی گئی ہیں۔