بلوچستان بجٹ میں پالیسی اور پلاننگ کافقدان ہے‘ نذیر بلوچ

May 29, 2023

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کے رہنمابی ایس او کے سابق چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے کے بعد پروفیشنلز مایوس ہورہے ہیں بجٹ میں پالیسی و پلاننگ کا فقدان ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے بلوچستان بےروزگار لائیواسٹاک ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں صدر ڈاکٹر جاوید بلوچ،نائب صدر ڈاکٹر دوست عالم،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر نصر اللہ ،جونیئر ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ابراہیم،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد،پریس سیکرٹری ڈاکٹر زیشان و دیگر شامل تھے وفد نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا جس پر چیئرمین نذیر بلوچ نے کہاکہ بہتر منصوبہ بندی سے حکومت لائیو اسٹاک کے شعبے کو ترقی دے کر صوبے میں غربت کی شرح میں کمی لاسکتی ہے افسوس زراعت کے شعبے پر توجہ دینے کی بجائے نوجوانوں کو بارڈرٹریڈ کے نام پر لوٹا جارہاہے محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے9سواسامیوں کی سفارش کے باوجود حکومت منظوری نہیں دے رہی بی این پی مسائل کے حل کیلئے ہرسطح پر آوازبلند کررہی ہے۔