• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان اور میٹرو پولیٹن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بلوچستان اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے درمیان بلدیاتی نظم و نسق میں بہتری ، ادارہ جاتی مضبوطی اور جیو ٹیگنگ سروے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ یہ معاہدہ جامعہ بلوچستان کے گورنمنٹ انوویشن لیب کے ذریعے طے پایا ۔ معاہدے کے تحت میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی املاک کا جیو ٹیگنگ سروے کیا جائے گا جس کے ذریعے بلدیاتی ریکارڈ کی درستی ، شفافیت ، شہری منصوبہ بندی اور آمدن میں بہتری ممکن ہوسکے گی ۔ معاہدے میں ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے ، تربیتی پروگراموں کے انعقاد ، معیاری عملی طریقہ کار کی تیاری ، نگرانی و جائزہ کے فریم ورک اور ڈیجیٹل اقدامات جیسے جغرافیائی معلوماتی نظام کے تحت نقشہ سازی اور شہری رائے جاننے کے نظام شامل ہیں ۔ معاہدئے پر پرو وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی ، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی ، ڈائریکٹر گورنمنٹ انوویشن لیب ڈاکٹر وحید نور اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی محکمہ عبدالرؤف بلوچ نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ تقریب میں ڈاکٹر ثناء اللہ، ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ اینڈ ورکس، غلام فاروق بادینی اور چیف میٹروپولیٹن آفیسر نذر زہری بھی موجود تھے ۔
کوئٹہ سے مزید