کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرئے گی ، اجتماعی اہداف اور منزل کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا ، پارٹی کا اثاثہ نظریاتی اور مخلص کارکن ہیں جن کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے ، یہ بات بانی پی ٹی آئی کے مرکزی پولیٹیکل ایڈوائزر سابق ایم این اے امجد خان نیازی نے کوئٹہ مین پارٹی عہدیدداروں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نظریہ ، وژن اور پارٹی منشور کو نصب العین بناکر اتفاق و اتحاد کیساتھ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر اسیران کی رہائی ، ائین و قانون کی بحالی اور حقیقی ازادی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل و جدوجہد کا مقصد پارٹی میں میرٹ ، کارکردگی کی بنیاد پر پارٹی میں نطم و ضبط کے ساتھ سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے ۔