• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دی جائے، امان اللہ اچکزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتون قومی اور قبائلی جرگہ کے مرکزی کنوینئر خان امان اللہ خان اچکزئی ، ملک عبدالخالق لالا غیبزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور گاڑیوں کو پاکستان واپس آنے کی اجازت دی جائے ، کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر قائم چیک پوسٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔ اس موقع پر حاجی عبدلقدیم اچکزئی ، حاجی نور شاہ نورزئی اور دیگربھی موجود تھے۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر پر لڑائی کے بعد تقریباً دو ماہ سے باب دوستی گیٹ کو بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قانونی طریقے سے پاسپورٹ اور ویزے پر جانے والے ہزاروں پاکستانی شہری افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں جن کے پاسپورٹ اور ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے اور لوگوں کے پاس پیسے بھی ختم ہوچکے ہیں جبکہ ان کے پاس کھانے پینے کیلئے بھی کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر بند ہونے کے باوجود مہاجرین کو افغانستان واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ افغانستان میں پھنسے ہوئے ہزاروں پاکستانی افراد کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے افغانستان میں پھنسے ہوئے ہزاروں افراد اور گاڑیوں کو واپس پاکستان آنے کی اجازت دیں ۔
کوئٹہ سے مزید