کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے کہا ہے کہ جوان ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر جواں مردی سے دشمن عناصر کا مقابلہ کریں۔ جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہے ہیں تاکہ انہیں سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 104 پاسنگ آئوٹ پریڈ پولیس ٹریننگ کالج میں بلوچستان کانسٹیبلری کے پوزیشن حاصل کرنے والےریکروٹس کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قدرت اللہ نے فائرنگ،نیاز محمدنے آل رائونڈ (لاء)، جمیل احمد ڈرل، پرویز اخترنے فائرنگ میںپہلی پوزیشن حاصل کی۔ اشفاق احمد نے کہا کہ ہر محنتی جو ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی جو محکمہ پولیس میں محنت کرے گا وہ آگے جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کے لیے نئے بارکس اور فزیکل فٹنس کے لیے سپورٹس فیسٹیولز کا انعقاد کیا جائیگا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔