کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعیت کوئٹہ کے زیراہتمام کونسلرز کنونشن آج منگل 23 دسمبرسبزل روڈ پر واقع میرج ہال میں ہوگا ، جس میں صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام سینیٹر مولانا عبد الواسع بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے جبکہ کنونشن کی صدارت ضلعی امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق کریں گے اور کنونشن کی نگرانی ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس کریں گے ۔ کنونشن میں جمعیت علماء اسلام کے نامزد اور بلامقابلہ منتخب کونسلرز بھرپور شرکت کریں گے ۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ انقلابی یونٹ پشتون باغ کے زیراہتمام یونین کونسل نمبر 5 کے وارڈ نمبر 1، 2، 3 اور 4 کے لیے مرکزی الیکشن سیل دفتر کا افتتاح کیا گیا ، تقریب میں ضلعی امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے چلتن ٹاؤن کمیٹی کے اراکین اور علاقے کے معززین کے ہمراہ الیکشن سیل دفتر کا افتتاح کیا ۔