خواتین کیساتھ نازیبا سلوک کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، انوش مسعود

May 29, 2023


ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے بدسلوکی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ خواتین پولیس اسٹیشن میں تمام اسٹاف فی میل ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں جہاں خواتین کو رکھتے ہیں وہاں مرد کو جانے کی اجازت نہیں۔

ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث لوگوں کو شناخت کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل میں خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔