فراہمی و نکاسی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں، سی او او واٹر بورڈ

May 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے اور اس ضمن میں واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دن رات اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی و پی پی رہنما آغا رفیع اللہ سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، رکن قومی اسمبلی نے ڈسٹرکٹ ملیر میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔