خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے گھرسے زیورات، سیونگ سرٹیفکیٹ چوری

May 31, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے گھرسے طلائی زیورات اور سیونگ سرٹیفکیٹس چوری کرلئے گئے ۔تھانہ سول لائنزکو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی زنیرہ آفتاب نے بتایاکہ ایکسائز آفس کے قریب سرکاری رہائش گاہ مکان نمبر 2سول لائنز میں رہائش پذیرہوں۔ ہم لوگ گھرکولاک کرکے کمالیہ فیصل آباد گئے ہوئے تھے واپس آئےتو ڈرائنگ روم کی کنڈی کھلی ہوئی تھی اور گھرسے تین تولے طلائی زیورات اورسیونگ سرٹیفیکیٹس مالیتی اڑھائی لاکھ روپے غائب تھےجو کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔