جاپانی شخص جسے ’کچھ نہ کرنے‘ کی تنخواہ ملتی ہے

May 31, 2023

فوٹو بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

عام طور پر انسان کو اپنی موجودگی یا اپنی قدر کا احساس دلانے کے لیے کوئی نہ کوئی نتیجہ خیز کام کرنا پڑتا ہے لیکن جاپان میں ایک ایسا شخص بھی ہے جس کی ’کچھ نہ کرنے‘ پر بھی قدر کی جاتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شوجی موریموٹو (Shoji Morimoto) نامی شخص بہت ہی منفرد کام کر کے پیسے کماتا ہے اور اس سے کام ’نہ‘ لے کر اس کو پیسے دینے والے بھی کافی مطمئن نظر آتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شوجی موریموٹو ٹوکیو میں اپنے کلائنٹس سے پیسے لے کر ان کے لیے ملازمت کرتا ہے اور اس دوران وہ کچھ کہتا یا کرتا نہیں بلکہ صرف وہاں موجود ہوتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے شوجی موریموٹو دن میں 1 سے 3 سیشنز کر کے کافی پیسے کما لیتا ہے۔