اعلیٰ تعلیمی ادارے حکومتی غفلت کے باعث مالی بحران کا شکار ہیں، پشتون ایس ایف

June 01, 2023

کوئٹہ(پ ر)پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری و کابینہ ارکان نے کہا ہےکہ بلوچستان کے اکثر اعلی تعلیمی ادارے حکومتی غفلت نااہلی اور تعلیم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مالی بحران کا شکار اور دیوالیہ ہوچکے ہیں جس کے باعث پسماندہ صوبے میں ہزاروں طلبإ کا مستقبل داو پر ہے جو بلوچ پشتون طلباء کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہے بیان کہاگیاکہ بلوچستان یونیورسٹی، بیوٹمز، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ، خضدار انجنیئر نگ یونیورسٹی کے بعد اب بلوچستان کے میڈیکل کالجز کے اساتذہ کو اپنے جائز اور بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر کالجز کی تالہ بندی پر مجبور کیا گیا جو بلوچستان کو مزید تاریکیوں میں دھکیلنے کا مذموم منصوبہ ہےجس پر فیڈریشن کسی صورت خاموش نہیں رہے گی بیان میں مطالبہ کیاگیاکہ تمام اعلی تعلیمی اداروں کے احتجاج پر بیھٹے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے فوری سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔