سوڈان میں خانہ جنگی،غذائی قلت کے باعث 50 بچے ہلاک

June 01, 2023

خرطوم( نیوز ڈیسک) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی جنگ میں درجنوں بچے بھوک اور پانی کی کمی سے ہلاک ہو گئے، برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے جاری فوج اور پیرا ملٹرٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران دارالحکومت خرطوم کے ایک یتیم خانے میں 50سے زائد بچے غذائی قلت کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے خرطوم میں واقع میوگوما کے سرکاری یتیم خانے میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے درکار عملہ موجود نہیں، ہر تین گھنٹے بعد بچوں کو کھانا کھلانا ہوتا ہے پر وہاں عملہ موجود نہیں۔جنگ شروع ہونے کے بعد سے خرطوم کے یتیم خانوں میں کام کرنے والا عملہ گھر رہنے یا پھر نقل مکانی پر مجبور ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والی زیادہ تر اموات نوزائیدہ بچوں کی ہیں، جن کی عمر ایک سال سے کم ہے۔