طیب ایردوان نے ہرگھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، اسلام آباد چیمبر

June 01, 2023

اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ صدررجب طیب ایردوان کا دوبارہ انتخابات ترکیہ کے عوام کا ان کی شخصیت اور پالیسوں پر اعتماد کا مظہر ہے،صدررجب طیب ایردوان نے ہر مشکل کھڑی میں ایک بھائی کی طرح پاکستان کا ساتھ دیا، ان کی پائیدار پالیسوں کی بدولت ترکیہ ایک بار پھر عالمی طاقتوں کے صف میں کھڑا نظر آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر کے وفد کے ہمراہ ترکیہ کے سفارتخانے کے دورے کے موقع پر ترک سفیرڈاکٹر مہمت پاچی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر اسلام آبا د چیمبر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دو ملک اور ایک قوم ہیں۔