ابھیشیک بچن کا والدین کی شادی کی 50ویں سالگرہ پر خوبصورت پیغام

June 03, 2023

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے والدین لیجنڈ اداکارہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کی 50ویں سالگرہ پر جذباتی پیغام لکھ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ پر جب پیغام لکھا تو والد امیتابھ بچن نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا۔

امیتابھ بچن اور جیا بچن آج اپنی شادی کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جوڑا 1973ء میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔

لیجنڈا داکار اور اداکارہ کے درمیان ہمیشہ آن اسکرین بانڈ رہا جو بعد ازاں پیار میں بدل گیا۔

امیتابھ بچن اور جیا بچن کے صاحبزادے اور اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی والدین کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کےلیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

انہوں نے اپنے والدین کی متعدد تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ بہت سے گولڈن جوبلی کے درمیان یہ سب سے خاص ہے، ماں اور بابا آپ کو شادی کی 50ویں سالگرہ مبارک ہو۔

ابھیشیک بچن کی شیئر کردہ تصاویر میں فلم کے سیٹ سے شادی کرنے کے دورانیے کو بہت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔

دوسری طرف امیتابھ بچن نے صبح سویرے خاص دن کی مناسبت سے میٹھا سا پیغام لکھا اور کہا کہ 3 جون کی صبح کے ساتھ ہی 50 سال ہوجائیں گے، جو محبت، احترام اور شکرگزار کے ہیں۔

شویتا بچن نے بھی اپنے والدین کےلیے جذباتی انداز میں پیغام لکھا اور امیتابھ بچن اور جیا بچن کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا ’50 ویں سالگرہ مبارک ہو، اب آپ لوگ گولڈن ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار میں اپنی والدہ سے طویل شادی شدہ زندگی کا راز پوچھا تو انہوں نے بتایا پیار۔ میرے خیال میں تمہارے والد کا ہر بار یہ کہنا کہ بیوی ہمیشہ صحیح ہوتی ہے۔

ان پیغامات پر زویا اختر، مہیپ کپور، وکرانت میسی، رکول پریت سنگھ، انگدبیدی اور بہت سے دیگر افراد نے کمنٹ لکھے اور سدا بہار جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کیا۔