میڈیکل آفیسرز کیلئے ایم ایل سی ٹریننگ اگلے ماہ شروع ہوگی‘ جمال ناصر

June 04, 2023

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل آفیسرز‘ ویمن میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذریعے ایم ایل سی کی لازمی ٹریننگ یکم جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نرسز کو بیرون ملک جاب کیلئے چھٹیوں کی منظوری کا عمل آسان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔راولپنڈی سے بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کرتے ہوئے 14ویں سی ای اوز ہیلتھ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رواں سال نرسنگ کالجز میں بی سی نرسنگ کیلئے سیٹیں بھی بڑھائی جائینگی۔ سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کو باہر سے ادویات لانے پر مجبور کیا گیا تو ذمہ داری متعلقہ ایم ایس پر ہوگی۔ ڈاکٹرز کیلئے نان پریکٹس اور انتظامی الائونس جلد منظور کروا لیا جائیگا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں پڑا کچرے اور دیگر سامان کی نیلامی سے 30کروڑ قومی خزانہ میں جمع کروائے ہیں۔ بائیو میٹرک حاضری لگا کر غائب ہونیوالے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی ہوگی۔