اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے سخت ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ قاضی رفیع الدین بابر کی جانب سے جاری انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن مہم کے دوران لنچ، ناشتہ، ڈنر ہائی ٹی کے علاوہ وکلاء کے گھروں میں جا کر ووٹ، سپورٹ پر کنونس کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امیدواروں اور سپورٹرز کی جانب سے الیکشن کے روز اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہو گی جبکہ امیدواروں کو کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس سے انتخابی بینرز، پینا فلیکسز، سٹیکرز بھی فوری ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔