اسلام آباد( نیوز رپورٹر )سی بی اے کمیٹی پارکس ڈائریکٹوریٹ کے صدر محسن اکرام عباسی کی والدہ رضائے الہیٰ سے وفات پاگئیں جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے علیوٹ،مری میں اداکر دی گئی،اسی سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یٰسین،صدراورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، مرزاسعید اختر، حاجی صابر،محمد عاصم ملک،اظہار عباسی، سمیت دیگر عہدیداران اور سی ڈی اے ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔