• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر ای بارہ کا ڈویلپ کیا جائے، الاٹیوں کا وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے مطالبہ

اسلام آباد(نیو زرپورٹر)سیکٹر ای بارہ کے الاٹیوں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں نے سیکٹر کو ڈویلپ کرنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکٹر کو ڈو یلپ کرکے الاٹیوں کو قبضہ دلایا جا ئے۔الاٹیوں کا موقف ہے کہ یہ سیکٹر 1990میں اوپن کیاگیا تھا لیکن سی ڈی اے کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک اسے ڈویلپ نہیں کیا جاسکا۔۔ای 12 کے اوورسیز الاٹیوں کو پلاٹوں کا قبضہ نہ دینا سی ڈی اے حکام کی سنگین غفلت اور انتظامی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہےکہ سی ڈی اے نے کئی برس گزرنے کے باوجود نہ تو پلاٹوں کا قبضہ دیا اور نہ ہی کوئی واضح ٹائم لائن فراہم کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید