• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں ٹرائل کورٹ سے دی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم عامر علی کی رہائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ سے جاری حکم نامہ کے مطابق درخواست گزار ملزم کی جانب سے دانش اکبر ایڈووکیٹ جبکہ سرکار کی جانب سے اے این ایف پراسیکیوٹر رانا ذوالقفقار عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم کے خلاف تھانہ اے این ایف اسلام آباد میں مقدمہ نمبر 6/22 درج تھا، جس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزم عامر علی کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا گیا۔
اسلام آباد سے مزید