اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کا کیا گیا،جنرل پریڈ میں ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب،ایس پی ہیڈکوارٹرز،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سمیت ضلع بھر سے پولیس افسران و اہلکاروں،ایلیٹ فورس، سٹی ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز نے پریڈ کا معائنہ کیا،ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، اور سٹی ٹریفک پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرتے ہوئے سلامی پیش کی۔