اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا معاملہ صرف دو روز باقی رہ گئےشہر بھر میں قائم ایم ٹیگ سینٹرز پر پراسسنگ میں تیزی آگئی ،ایم ٹیگ سینٹرز پر شہریوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ،گزشتہ ایک روز کے دوران 1 ہزار 379 گاڑیوں کی جانب سے ایم ٹیگ لگوایا گیا، شہر میں ایم ٹیگ لگوانے والی گاڑیوں کی مجموعی تعداد 98ہزار سے تجاوز کر گئیڈی سی اسلام آباد عرفان میمنکا کہنا ہے کہ دو روز بعد شہر کے داخلی راستوں پر ایم ٹیگ ریڈرز ایکٹو کر دئیے جائیں گے، شہر میں داخل ہونے کے لئے گاڑی پر ایم ٹیگ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فی الفور اپنی گاڑی کو ایم ٹیگ لگوائیں۔