اسلام آباد (نیوز رپورٹر) برطانیہ کے ممتاز بلدیاتی نمائندے برٹش کونسلر قیصر عباس نے مسجد رحمت اللعالمین اسلام آباد کا دورہ کیا۔ قیصر عباس انگلینڈ کے شہر تھرک کے 49ویں ڈپٹی میئر اور برٹش پاکستانی میئرز ایسوسی ایشن یو کے کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری مسجد کمیٹی عبدالوحید ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران مسجد میں جاری فلاحی و سماجی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔