• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف یوسف جیوا کے انتقال پر ایف پی سی سی آئی کا اظہار تعزیت

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز و ڈویلپرز ( آباد)کے سابق چیئرمین ، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر عارف یوسف جیوا ا نتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی ،ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ ، سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگو، نائب صدر طارق جدون، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین نے ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر و سابق چیئرمین آباد عارف یوسف جیواکی وفات پر انتہائی دکھ او رافسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید