سفارت خانہ پاکستان کی آسٹریا اور سلوواکیہ میں مقیم کمیونٹی کے ساتھ ای میٹنگ

June 04, 2023

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام آسٹریا اور سلوواکیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ رسائی کو مضبوط بنانے کیلئے سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے ماہانہ ای کچہری میٹنگ کا انعقاد کیا۔ زوم میٹنگ میں سفیر آفتاب کھوکھر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، پاکستانی کمیونٹی ممبران نے ای میٹنگ کے انعقاد پر سفیر آفتاب احمد کھوکھر کا شکریہ ادا کیا اور ان سے درپیش مختلف مسائل کے بارے میں گفتگو اور سوالات کئے ۔سفیرپاکستان نے کمیونٹی ممبران کو درپیش مسائل حل کرنے اور متعلقہ حکام کے ساتھ معاملات اٹھانے کیلئے سفارت خانہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ای کچہری کےآخر میں سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے کمیونٹی کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے تمام اراکین کیلئے بہتر خدمات فراہم کرنے اور کھلے اور موثر مواصلاتی ذرائع کو برقرار رکھنے کیلئے سفارت خانے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔