کراچی مویشی منڈی میں 1 کروڑ کی گائے سامنے آ گئی

June 04, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی کراچی میں لگنے والی مویشی منڈی میں ایک خاص قسم کی گائے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

کراچی کی مویشی منڈی میں ہر سال نایاب، خوبصورت اور بھاری بھرکم جانور لائے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے اور خریدنے والوں کا رش لگا رہتا ہے لیکن اس مرتبہ جس جانور کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش لگا ہے نہ تو وہ بہت بڑا ہے اور نہ ہی تگڑا۔

کراچی کی مویشی منڈی میں ایک چھوٹی لیکن بہت ہی بڑی قیمت والی گائے سامنے آئی ہے جس دیکھ کر اور اس کی قیمت سن کر لوگ حیران ہو رہے ہیں۔

گائے کے مالک ہاشم خان کا کہنا ہے کہ میں سہراب گوٹھ سے آیا ہوں اور یہ گائے افغانستان سے لایا ہوں۔

ہاشم خان نے بتایا کہ یہ جانور نمونہ ہے اور اس کا نام بھولی ہے، اس کی قیمت 1 کروڑ روپے ہے اور میرا چیلنج ہے کہ پوری منڈی میں اس جیسا جانور نہیں ملے گا۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ہاشم خان کا کہنا ہے کہ اس جانور کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی جوڑی نہیں ملتی اور یہ لاکھوں میں ایک ہوتا ہے۔

بیوپاری نے یہ بھی کہا ہے کہ اس گائے کے 20 لاکھ اور 35 لاکھ روپے لگ چکے ہیں، کسی کے نصیب میں ہو گی تو وہ لے کر چلا جائے گا، 80 یا 85 لاکھ روپے میں بھی دے دوں گا۔