کوویڈ کے دوران موصولہ تمام واٹس ایپ حکومت کے حوالے کردیں، بورس جانسن

June 05, 2023

لندن (پی اے) سابق وزیراعظم بورس جانسن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کوویڈ کے دوران موصولہ تمام واٹس ایپ میسیجز اور نوٹ بکس حوالے کر دی تھیں۔ انہوںنے کہا ہےکہ انکوائری کمیٹی کے طلب کردہ میٹریل میںکسی طرح کا کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔ کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے وزراء کے طرز عمل، طریقہ کار اور اقدامات سے متعلق انکوائری کمیٹی کے سپرد کرنے سے انکار کرتی رہی ہے، جسے وہ غیر متعلق تصور کرتی ہے۔ کوویڈ کی انکوائری کرنے والی کمیٹی نے کیبنٹ آفس کو اپنے طلب کردہ تمام شواہد اور معلومات جمعرات کو شام 4بجے جمع کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ کیبنٹ آفس کا استدلال ہے کہ وزراء کو نجی طور پر پالیسیوں پر تبادلہ خیال کرنے کا اختیار ہونا چاہئے۔ کیبنٹ آفس کا کہنا ہے کہ معروف وکلا اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ کون سا مواد انکوائری کمیٹی سے تعلق رکھتا ہے لیکن انکوائری کمیٹی کی سربراہ بیرونس ہیلمٹ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کرنا حکومت کانہیں ان کا کام ہے کہ کون سامواد متعلقہ ہے۔لندن میں 30جنوری 1972کو پیش آنے والے واقعات جنہیں بلڈی سنڈے کا نام دیا گیا ہے کہ کوویڈ کے دوران حکومت کے طرز عمل کی مکمل انکوائری کرنا لیڈی ہیلمٹ کا فرض ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وکلا کی جانب سے غیر متعلقہ قرار دیا گیا میٹریل کمیٹی کے سپرد نہیں کرے گی۔ حکومت اور انکوائری کمیٹی کے درمیان اس تنازعہ کے پیش نظر اب یہ معاملہ عدالتوں کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے جو فیصلہ کریں گی کہ کون سا مواد کمیٹی کے حوالے کیا جانا چاہئے تاہم بعض سینئر ٹوری ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت پسپائی اختیار کر لے گی تاکہ طویل عدالتی جنگ میںوقت ضائع نہ کرنا پڑے۔ آئینی امور پر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ اگر انکوائری کمیٹی کوئی میٹریل یا معلومات کسی سے طلب کرتی ہے تو متعلقہ فرد وہ کمیٹی کے حوالے کرنے پر مجبور ہوگا۔ سابق وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر کمیٹی نے کوئی میٹریل یا معلومات طلب کیں تو بورس جانسن براہ راست اسے کمیٹی کےحوالے کردیں گے۔ انہوں نےکہا ہے کہ ایسے ڈاکومنٹس جن میں حکومت کی ڈائریاں شامل ہیں حوالے نہیں کئے جائیں گے کیونکہ قومی سلامتی کے سبب حکومت کو انہیں دیکھنا پڑےگا۔ بورس جانسن کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کیبنٹ آفس کو مہینوںپہلے سے تمام ڈاکومنٹس تک رسائی حاصل ہے اور سابق وزیراعظم نے بدھ کو مزید میٹریل حوالے کر دیا ہے۔ کیبنٹ آفس نے تصدیق کی ہے کہ اسے بورس جانسن سے ڈاکومنٹس مل گئے ہیں اور ان پر غور کیا جا رہا ہے۔