پب میں جھگڑے سے متعدد افراد، 2 خواتین وین کی ٹکر سے شدید زخمی

June 05, 2023

لندن (پی اے) ڈربی شائر کے علاقے کلاؤنی کی نارتھ روڈ میں نیگز ہیڈ ہوٹل میں واقع پب میں جھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ اتوار کے آغاز پر دو خواتین سڑک پر وین کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئیں۔ ڈربی شائر پولیس کے مطابق جھگڑے کے زخمیوں سمیت حادثے میں زخمی دونوں خواتین کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں دونوں خواتین شدید زخموں کے باعث داخل ہیں، تاہم ان کے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ جائے وقوع کو بند کر کے عوام سے وہاں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس نے اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج رکھنے والے افراد سے پولیس کے ساتھ رابطے کی بھی اپیل کی ہے۔