انتہا پسندوں کو مودی سرکار کی مکمل حمایت حاصل ہے، امریکی کمیشن

June 05, 2023

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی چیئرپرسن نیڈین مینزا نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہاپسندوں کو مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیاں سنگین ہو گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام پر ہندوؤں کو اْکسانا عام ہو گیا ہے۔نیڈین مینزا کا کہنا تھا کہ ایسی نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔دوسری جانب ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں ایک اور نسل پرستی اور انسانی سوز واقعہ پیش آیا، جہاں نچلی زات کی خاتون کو مندر میں پوجا کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا بھارتی ریاست کرناٹک میں دِلت خاتون کو مندر میں پوجا کرنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور گھسیٹ کر مندر سے باہر نکال دیا۔متعصب ہندوؤں اور پنڈت نے خاتون کو لاتیں ماریں اور گھسیٹ کر تذلیل کی،جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو بار بار تھپڑ مارے جا رہے ہیں اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ کرناٹک کے علاقے امروتھلی میں لکشمی نرسمہا سوامی مندر میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ دلت خاتون ہیماوتی نے پولیس میں پجاری مونی کرشنا کے خلاف تشدد کی شکایت درج کرائی ہے۔