مائنس پلس فارمولا بھی ناکام‘ مزید عدم استحکام پھیلے گا‘ شیخ رشید

June 05, 2023

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا بلکہ اس سے مزید عدم استحکام پھیلے گا، 20دن اہم ہیں کٹی کٹانکل آئے گا ،ستمبرستمگر ہوگا اورکوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے،تاحیات نااہل لوگوں کواہل بنانااورپھران سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا، ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانندہے کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹے گا۔