پاکستان کیلئے جعلی سفری وارننگ سے بخوبی آگاہ ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

June 05, 2023

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے سفر سے متعلق ایک جعلی ایڈوائزری کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا بے نقاب کردیا ہے، سازش کے تحت پاکستان کا سفر کرنے کے خلاف جعلی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی،امریکی محکمہ خارجہ نے جعلی ایڈوائزری کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ پاکستان کے سفر سے متعلق ایک جعلی ایڈوائزری گردش کر رہی ہے، پاکستان میں امریکی شہری صرف اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔ جعلی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی نژاد امریکی اور کینیڈین شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ وہ سفر کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ NICOP استعمال نہ کریں، بلکہ امریکی اور کینیڈین پاسپورٹ پر پاکستانی ویزا حاصل کریں۔