ٹرمپ کا ایران پرحملے کی دستاویز اپنے پاس رکھنے کا اعتراف

June 06, 2023

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکا کے وفاقی استغاثہ کے پاس سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2021کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد ایران پر ممکنہ حملے کے بارے میں پینٹاگون کی خفیہ دستاویز اپنے پاس رکھی تھی۔غیرملک خبر رساں ادا رےنے امریکی نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ریکارڈنگ فیڈرل پراسیکیوٹر کے پاس موجود ہے۔