چین کی تیل کے نئے ذخائر کی تلاش کے لئے کوششیں 

June 06, 2023

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے سائنس دانوں نے زمین کی بیرونی پرت (قشر ارض) میں 32ہزار 808 فٹ (10ہزار گز) گہرے سوراخ کی کھدائی شروع کر دی ہے، زمین کی 14کروڑ 50لاکھ پرانی تہہ تک 10 بین الابراعظمی چٹانوں میں سوراخ کیا جائے گا ۔ امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی معیشت کرہ ارض کی سطح کے اوپر اور نیچے تیل کے نئے ذخائر کے مواقع تلاش کر رہی ہے۔ رپورٹ میں سرکاری خبر رساں ادارے زینوا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین کی سب سے گہرے سوراخ کے لیے کھدائی تیل کے ذخائر سے مالامال اور مسلم اکثریتی خطے سنکیانگ میں منگل سے شروع ہوگئی ہے۔ منگل کو ہی چین نے اپنے پہلے سویلین خلاباز کو صحرائے گوبی سے خلائی سٹیشن بھیج دیا تھا۔