سندھ کے مسائل کا حل صیح مردم شماری کروانا ہے، مرزا فیصل محمود

June 06, 2023

لندن (پ ر) سندھ کے تمام مسائل کا حل صیح مردم شماری کروانا ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے برمنگھم میں صحافيوں سے بات چیت کرتے ہوئےکیا انہوں نے مزید کہا جس طرح ریاست9 مئی کے کرداروں کے خلاف کے آپریشن کر رہی ہے اسی طرح حالیہ مردم شماری میں غلط اعداد و شمار کرنے والے عناصر کے خلاف بھی ان سائڈ آپریشن ہونا چاہئے کیونکہ غلط گنتی کی وجہ سے پچھلے کئی دہاہیوں سے کراچی کے عوام فراہمی آب سے محروم ہے اور بجلی،گیس ،صحت و صفائی ،تعلیم ،ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتوں کی قلت رہی ہے۔ آخر کب تک یہ ظلم کا نظام چلتا رہے گا۔ اب جب کے تمام مسائل کا جائزہ لینے کے بعد مشاہدہ ہوا ہے کہ تمام برائیوں کی جڑ غلط مردم شماری ہے۔ انہوں ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں حالیہ مردم شماری کا آڈٹ کروایا جائے۔ اور حالیہ مردم شماری میں ا نجینئرنگ کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے ان پر بھی مقدمات قائم کئے جائیں اور ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔کیونکہ اس غلط مردم شماری کی وجہ سے قوم کا وقت اور قومی خزانہ کو نا تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔