سٹیفورڈ شائر میں کوویڈ 19 کی ویکسی نیشن مہم رواں ماہ بند ہوجائے گی

June 06, 2023

سٹیفورڈ (مریم فیصل) سٹیفورڈ شائر میں کوویڈ19 کی موسمی ویکسی نیشن مہم رواں ماہ کے اختتام تک بند کر دی جائے گی۔ سٹیفورڈ شایر کاونٹی کے لئے شروع کی گئی اس مہم کے تحت اب تک اسی ہزار سے زائد ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔ ہیلتھ اداروں کی جانب سے ان لوگوں کو، جنہوں نے اب تک کوویڈ کی ویکسین نہیں لگوائی ہیں، کو کہا جارہا ہے کہ وہ آگے آکر ویکسین لگوا لیں کیونکہ ایک بار مہم بند کر دی گئی تو ویکسین صرف انھی افراد کو لگائی جائے گی جو صحت کے لحاظ سے کمزور ہو ں گے۔ ان میں کمزور قوت مدافعت والے افراد کے علاوہ،کئیر ہومز کے رہائشی، پچھتر سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اور پانچ سال کی عمر کے بچے جن کی قوت مدافعت کم ہو صرف انہی کو ویکسین لگائی جائے گی۔ جبکہ عام افراد کے لئے رواں ماہ کی تیس تاریخ وہ آخری موقع ہوگاجب وہ کویڈ کی ویکسین لگوا سکتے ہیں این ایچ ایس کے مطابق جب سے ویکسین مہم کا آغاز ہوا ہے تب سے اب تک145ملین افراد کو پورے ملک میں کویڈ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔