روسی افواج کے زیر کنٹرول یوکرینی ڈیم جزوی طور پر تباہ

June 07, 2023

کیف (نیوزڈیسک) روسی افواج کے زیر کنٹرول جنوبی یوکرین میں موجود کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم جزوی طور پر تباہ ہو گیا۔خبرایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین ڈیم تباہ کرنے کا ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ ڈیم کو روسی افواج نے تباہ کیا ہے جبکہ روسی افواج نے یوکرینی افواج کی شیلنگ کو ڈیم تباہ ہونے کی وجہ قرار دیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم تباہ ہونے سے متعدد گاؤں زیر آب آ گئے ہیں۔کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم دریائے دنیپرو میں 1956میں تعمیر کیا گیا تھا۔