وینزویلا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 12 افراد ہلاک

June 07, 2023

وینزویلا(نیوزڈیسک) وینزویلا میں سونے کی کان بیٹھنے سے12افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق سونے کی کان شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے منہدم ہوئی۔ کان میں پھنسے 112 افراد کو ریسکیو کرلیاگیا ہے جبکہ 12افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔یاد رہے کہ تیل، ہیروں اور یورینیم جیسے قدرتی وسائل سے مالا مال ملک وینز ویلا کا بارہ فیصد حصہ سونے اور معدنیات کے ذخائر سے بھرا پڑا ہے۔حال ہی میں ایک عالمی ادارے کی جانب سے وینز ویلا میں سونے کی کانوں میں ان خوف ناک حالات کی تصویر کشی کی گئی ہے جن کے تحت کان کنوں کو کانوں میں کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وینیز ویلا کی جنوبی ریاست بولیوار میں مادورو کے حامی سویلین مسلح گروہ سونے کی پیداوار کو کنٹرول کرنے کے لیے جسمانی تشدد اور خوف کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے کان کنوں کو کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔