برمنگھم رہنے کیلئے برطانیہ میں خوش قسمت ترین جگہ‘ 205 افراد لاٹری جیت کر کروڑ پتی بن گئے

June 08, 2023

لندن (پی اے) نیشنل لاٹری نے برمنگھم کو برطانیہ میں رہنے کیلئے خوش قسمت ترین جگہ قرار دیا ہے اور یہ شہر ملینیئرز ونرز کی فہرست میں ٹاپ پر ہے۔ جب 1994 سے نیشنل لاٹری کا آغاز ہوا ہے تو اس لاٹری نے برمنگھم میں 205کروڑ پتی پیدا کیے ہیں اور یہ ہر سات ہفتے میں ایک کے مساوی ہے ۔ صرف گزشتہ تین برسوں میں اس علاقے میں 35کروڑ پتی بن چکے ہیں، جشن منانے کیلئے کیتھی گیریٹ جنہیں لاٹری کی فیری گاڈ مدر کہا جاتا ہے اور وہ شخصیت ہے جو لاٹری جیتنے والوں کو انعامات دیتی ہے نے لائبریری آف برمنگھم کے سیکرٹ گارڈن برمنگھم بیسڈ سیلسٹی کولس سے ملاقات کی جو شہر کی سب سے حالیہ فاتحین میں سے ایک ہیں ۔ مس کولس نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ گزشتہ موسم گرما میں 3.6ملین پونڈ جیتنے کے بعد سے ان کی زندگی میں کیسے تبدیلی آئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس لاٹری کی بدولت اپنے پورے خاندان کو بارباڈوس لے جانے میں کامیاب ہوئی ہیں اور ساتھ ہی اپنی والدہ کو بھی جو وہاں پیدا ہوئی تھیں اور تقریباً 60برسوں سے واپس نہیں گئی تھیں۔ اپنی زندگی میں کیسے تبدیلی آنے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مس کولس نے پی اے نیوزایجنسی کو بتایا کہ کہ یہ درست ہے کہ میری زندگی کئی طریقوں سے بدل گئی پہلا یہ کہ میں پورے خاندان کو بارباڈوس لے جانے کے قابل ہوئی ۔ دوسرا یہ میں نے ہمیشہ جو خواب دیکھا تھا کہ سپین میں ایک پراپرٹی خرید رہی ہوں ۔ میری ماں تقریباً 60سالوں سے بارباڈوس واپس نہیں گئی تھی جو وہاں ہی پیدا ہوئی تھی۔ جبکہ میری بہن‘ میری بھانجی‘ بھانجے بھی کبھی بارباڈوس نہیں گئے تھے، اس لیے یہ ان سب کیلئ بارباڈوس جانا واقعی بہت اچھا لگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس لاٹری نے میرے خاندان کو وہاں جانے کے قابل بنایا ہم آٹھ افراد بارباڈوس گئے ۔ اور ہم وہاں تمام خاندانوں سے مل سکے۔ میری والدہ کے تمام پرانے فرینڈز بھی ان سے ملے جو اب بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ مس کولس نے کہا کہ میرا دوسرا خواب ابھی پورا ہوا ہے کیونکہ سپین میں میری جائیداد کی خریداری مکمل ہو گئی ہے اور میں اب اسے استعمال کرنے کے قابل ہو جاؤں گی - مس کولس نے کہا کہ میری بیٹیاں ‘ میرے فرینڈز اور فیملی یہاں رہ سکیں گے ۔ یہ ایک ایک مختصر ہاپ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ تمام لوگوں کیلئے خوش قمست ہیں اور سب کیملوٹ کی بدولت کروڑپتی بنے ہیں اور اپنے خواب پورے کر رہے ہیں ۔ کیتھی گیریٹ 13 برسوں سے نیشنل لاٹری جیتنے والوں کو انعامات دے رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ برمنگھم نیشنل لاٹری جیتنے والوں کیلئے سب سے خوش قسمت پوسٹ کوڈ ایریا ہے۔ یہ خالص قسمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ پوری قوم میں لاٹری پلیئرز میں کافی حد تک تقسیم ہے لیکن برمنگھم صرف خوش قسمت ترین جگہ ہے جہاں لوگوں کی خاصی تعداد کروڑ پتی بن گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ برمنگھم کے علاقے میں ہیں تو اپنا ٹکٹ خریدیں ۔ اپنی پسندیدہ دل کو گرما دینے والی اور جیتنے والی کہانیوں میں سے ایک کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پسندیدہ ونرز میں سے ایک نوجوان جوڑا تھا جن کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا تھا جو بدقسمتی سے کچھ معذوری کا شکار تھا ۔ بچہ تقریباً چھ ماہ کا تھا۔ ماں کو کام پر واپس جانا تھا کیونکہ وہ وقت نکالنے اور گھر پر رہنے کی متحمل نہیں تھی اور اچانک انہوں نے لاٹری میں ایک ملین پونڈ جیت لیے اور یہ واقعی ان کیلئے زندگی بدل دینے والا موقع تھا جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ ایک نیا گھر خرید سکتے ہیں جس میں بچے کیلئے ایک سینسری روم بھی ہے، اور ماں گھر میں رہ کر اس کی دیکھ بھال کر سکتی ہے اور اسے اس کی ضرورت کے مطابق کیئر فراہم کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعی دل کو گرما دینے والی اور ان کیلئے ایک شاندار جیت تھی۔