انڈر گراؤنڈ سفر کرنے والوں کی شرح کورونا سے قبل کی 90 فیصد پر آگئی

June 08, 2023

لندن ( پی اے ) ٹرانسپورٹ کارلندن کے ڈیٹا کے مطابق انڈر گراؤنڈ میں سفر کرنے والوںکہ شرح کورونا سے قبل کی شرح کے 90فیصد پر آگئی ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق اپریل کے دوران 91ملین افراد نے ٹیوب میں سفر کیا جبکہ 2019میں 101ملین افراد نے ٹیوب سے سفر کیا تھا ۔ لندن میں اور گراؤنڈ ٹرامز اور لیول سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ لیکن اس کے باوجود رواں سال اپریل میں 2019کے مقابلے میں ڈاک لینڈ لائٹ ریلوے پر سفر کیا ۔ اس طرح ڈاک لینڈ ریلوے پر سفر کرنے والوں کی شرح کورونا سے قبل کے مقابلے میں 92فصید ریکارڈ کی گئی ۔ اس طرح بس کے ذریعہ کم و بیش 137ملین افراد نے سفر کیا ، جو کہ گذ شتہ سال کے مقابلے میں ایک ملین زیاہ تھی۔ جبکہ 2019کے مقابلے میں 12فیصد کم تھی ۔ ایلزبت لائن پر سفر میں لاک ڈواؤن سے قبل کے مقابلے میں 10ملین کا اضافہ ہوا ۔ یہ ڈیٹا آئسٹی اور کنٹیکٹ لیس ٹیکٹنگ سسٹم سے حاصل کیا گیا ۔