سید عارف نوناری عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان روانہ

June 08, 2023

جدہ (شاہد نعیم )معروف کالم نگار ادیب مصنف اور محقق سید عارف نوناری عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے روانگی سے قبل انہوں نے بتایا کہ اپنے 22دن کے سعودی عرب کے قیام میں مدنیہ منورہ میں حضور پاک کے روضہ کی زیارت بھی کی اور طائف کے علاوہ دیگر تاریخی مقامات کی زیارات کی، انکا ارادہ ہے کہ تحقیقی مشاہدات پہ مشتمل کتاب بھی لکھیں گے تاکہ حرمین شریفین کےتقدس اورتاریخی مقامات کی اہمیت سے لوگوں کو اور خصوصاً نئی نسلوں میں آگہی پیدا ہو سکے۔انکا کہناتھا کہ عمرہ یا حج پر آنے والے زائرین اپنی عبادات اور قیمتی لمحات کو موبائلفون اور لائیو کمنٹری، گھروالؤں سے گفتگو میں ضائع کردیتے ہیں جبکہ یہاں پہنچنے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں، انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زائرین کی سہولتوں کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور حرمین کی توسیعی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس توسیع سے لاکھوں زائرین وحجاج کو سہولتیں میسر آئیں گی۔