چین کو برطانوی سرزمین پر خفیہ پولیس اسٹیشنز بند کرنے کا حکم

June 08, 2023

لندن (اے ایف پی)برطانوی وزیر برائے سکیورٹی ٹام توگندھت نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ برطانیہ کی حکومت نے چین کو حکم دیا ہے کہ وہ برطانوی سرزمین پر کام کرنے والے غیر سرکاری پولیس اسٹیشنوں کو بند کر دے۔ دفتر خارجہ نے چینی سفارت خانے کو بتایا کہ برطانیہ میں ایسے پولیس سروس اسٹیشنزسے متعلق کوئی بھی کام ناقابل قبول ہے اور انہیں کسی بھی شکل میں کام نہیں کرنا چاہیے۔