ایران کے پہلے مقامی ساختہ بیلسٹک میزائل کی رونمائی

June 08, 2023

تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے پہلے مقامی ساختہ ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتاح کی رونمائی کردی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایران کے ایلیٹ ریوولوشنری گارڈز کور کے کمانڈروں نے بھی ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔ فتاح ہائپرسونک میزائل کی رینج ایک ہزار400 کلومیٹر ہے اور یہ تمام قسم کی دفاعی شیلڈز میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔