ہزارگنجی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

June 08, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ہزار گنجی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق بروری روڈ کا رہائشی لطف علی ولد دوست محمد بدھ کوہزار گنجی سبزی منڈی میں خریداری کر رہا تھا کہ تین افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں لطف علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیالاش ضروری کارروائی کے بعدلواحقین کے حوالے کردی گئی پولیس کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔