مصنوعی مٹھاس میں کیمیکل سے انسانی ڈی این اے کو نقصان، کینسر کا خدشہ

June 08, 2023

کراچی(نیوز ڈیسک)نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معروف مصنوعی مٹھاس میں پایا جانے والا کیمیکل کسی شخص کے ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ زیرو کیلوری والی سویٹینر سوکرالوز ہے، جسےاسپلینڈا کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے۔ یہ عام چینی سے 600 گنا زیادہ میٹھا ہے اور ہزاروں مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے، بشمول بیکنگ مصنوعات، مشروبات، چیونگم، جیلیٹن اور منجمد ڈیری ڈیسرٹ وغیرہ۔نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی کیمیکل پر تحقیق جرنل آف ٹوکسیکولوجی اینڈ انوائرنمنٹل ہیلتھ میں شائع ہوئی ہے۔نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اس تحقیق کے سربراہ ایسوسی ایٹ پروفیسر سوسن شیف مین نے نیوز ویک کو بتایا کہ دنیا بھر میں ہزاروں خوراک، مشروبات اور دواسازی کی مصنوعات میں سوکرالوز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ چینی کے متبادل مشہور برانڈ اسپلینڈا کے 50 ملین سے زیادہ صارفین ہیں۔انسانی جسم میں سوکرالوز کا مرکب ٹوٹ جاتا ہے جسے ایسیٹیٹ سوکرالوز 6 کہتے ہیں، جو آنت کی پرت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔