اپنی صحت سے پریشان ہیں؟

June 08, 2023

اگر آپ اپنی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں تو پریشان نہ ہوں۔ ہم صحت بہتر بنانے کےچند طریقے بتا رہے ہیں۔ ان پر عمل کر کے دیکھیں ،یقینا ً آپ کی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔

٭…یوگا کریں ٭… وزن اٹھائیں

٭…چربی کم کریں ٭… نشہ آور اشیا ترک کریں

٭…تناؤ میں کمی لائیں

یہ سوچنا آسان ہے کہ آپ کو صحت مند، بننے کے لیے زندگی میں کچھ چیزوں کو درست کرنا ہے۔ یونیورسٹی آف ایگزیٹر میں سپورٹ اور ایکسرسائز کی ایسوسی ایٹ لیکچرر ڈاکٹر نادینی سیمی کے مطابق ہمیں اپنی ذات کے بارے میں آگاہی پیدا کر کے ذہن کو بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔اپنی ذات کے بارے میں آگاہی ایک ایسی صلاحیت ہے جس کی مدد سے مختلف مزاج، احساسات کے بارے میں سمجھا جا سکتا ہے، یہ صلاحیت ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اپنے احساسات، اسباب اور برتاؤ کو زیادہ گہرائی میں سمجھ لیا جاتا ہے ،ہوش و حواس میں اپنے لیے بہتر فیصلے کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر ورزش کے لیے کیا چیز آپ کو قائل کرتی ہے؟ کب آپ بہت زیادہ اور کب بہت کم، ورزش کرنا چاہتے ہیں اور کیوں؟ ایسا کرنے کے بہت سے طریقے ہو سکتے ہیں، جن میں روز مرہ کی بنیاد پر حساب رکھنا، مراقبہ کرنا، توجہ مرکوز کرنا یا صرف بعض سرگرمیوں کے بعد یا دن کے اختتام پر خود غور کرنا۔ہم سب نے یہ سن رکھا ہے کہ ہمیں دن میں پانچ حصے پھل اور سبزیاں لینی چاہیے۔ لیکن ڈاکٹروں کے مطابق، یہ صرف مقدار ہی نہیں جس کے لیے ہمیں کوشش کرنی چاہیے بلکہ ان میں بدلاؤ بھی لانا ضروری ہے۔ ہفتے میں 30مختلف اُگنے والی خوراک لینی چاہیے، کیونکہ اس کا ہماری بہتر صحت میں اہم کردار ہے۔

ہمارے معدے میں بیکٹیریا جسے مائیکرو بیوم سے جانا جاتا ہے، کا بھی صحت میں اہم کردار ہے۔الرجی، موٹاپا، پارکنسن یہاں تک کہ ذہنی تناؤ کا تعلق بھی معدے میں موجود بیکٹیریا سے ہے۔ ایک طریقہ ہے جس سے ہم اپنی خوراک میں اگنے والی چیزوں میں تبدیلی آسانی سے لا سکتے ہیں، وہ یہ کہ جو چیزیں ہم خریدتے ہیں اس کے بارے میں تھوڑی معلومات ہونی چاہیے۔ مثلا چنے خریدنے کی بجائے چار مختلف دالیں لے لیں۔ ایک طرح کے بیج خریدنے کی بجائے چار مختلف بیج خرید لیے جائیں۔

چھٹیوں کے موسم میں ہم میں سے زیادہ تر وزن کم کرنے اور جم جانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ لیکن انھیں پورا کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے،ان میں ناکامی اعتماد میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ ہم اس کی بجائے زیادہ خوش رہنے کی کوشش کرنے پر غور کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ایسی مخصوص چیزوں کی فہرست موجود ہے جو آپ اپنے زندگی کو صحت مند بنانے کے لیے کر سکتے ہیں، لیکن اگر آپ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہی نہیں ہو پا رہے تو ممکنہ طور پر آپ مشکل اور صبر آزما تبدیلیوں پر کار بند نہیں رہ سکتے۔

لیکن آپ خوش رہنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

زندگی میں ایک ایسی تبدیلی لائیں جس سے آپ اکثر مسکرائیں۔ اسی طرح جس کام کرنے یا جس چیزسے آپ ناخوش ہوتے ہوں، اسے بہتر کرنے کی کوشش کریں۔ان کے علاوہ دیگر چیزوں کو تلاش کریں جس سے آپ اپنی صحت میں بہتری لا سکتے ہیں۔

ایک بات اور وہ یہ کہ، نیند پوری لیں یعنی چھ گھنٹے ۔ یہ سب کو معلوم ہو گا لیکن عمل سب نہیں کرتے، اس لیے سب کو نیند پوری کرنی چاہیے، (زیادہ صحت مند نوجوانوں کے لیے رات میں سات سے نو گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔کہتے ہیں کہ نیند سے تھوڑی سی بھی محرومی (رات میں پانچ گھنٹے) ادراکی کاکردگی جن میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت شامل ہے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

درج بالا مشوروں پر عمل کر کے دیکھیں ،نتیجہ خود نظر آجائے گا۔