ڈاکٹر عافیہ کی سلامتی اور رہائی کے لیے دعائیں کی جائیں، مفتی منیب الرحمٰن

June 09, 2023

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمٰن نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی سلامتی اور رہائی کیلئے دعائیں کی جائیں ،عافیہ موومنٹ کے انجینئر وسیم فاروقی نے دارالعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمٰن سے ملاقات کی اورانہیں بتایا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے علماءکرام سے جمعہ 9 جو ن کو ”یوم دُعا“ کے موقع پر خصوصی طور پر دعا کرانے کی اپیل کی ہے۔