ڈڈلی کے حاجی حبیب الرحمٰن بھونیا وفات پاگئے

June 09, 2023

ڈڈلی (پ ر) ڈڈلی کی بزرگ شخصیت حاجی حبیب الرحمٰن بھونیا بنگلہ دیشی 86سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ ان کے عزیز و اقارب و احباب برطانیہ کے مختلف علاقوں سے نماز جنازہ اور تدفین میں شریک ہوئے، خواتین کی خاصی تعداد نماز جناز۔ہ میں شریک تھیں۔ جامع مسجد کوئینس کراس ڈڈلی میں ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے نماز جنازہ پڑھائی۔ بعد ازاں بریلے ہل قبرستان میں تدفین عمل آئی۔ اس موقع پر سابق کونسلر اور قائڈ ڈڈلی ظفر الاسلام، کونسلر شوکت علی، حاجی ذوالفقار قریشی، محمد عمر، آصف زرگر جنجوعہ، راجا ندیم قیصر، ظفر اقبال جنجوعہ، قاری عبدالسلام عابد، قاری امین الرحمٰن، حافظ عبداللہ، شیخ محمد حسین، عبدالغفور قریشی، شاہد اقبال، حافظ اسماعیل نعیم، حاجی اصغر بٹ اور بہت سے لوگ شریک تھے۔ سب نے نور بھونیا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور متعلقین کو صبر جمیل سے نوازے۔