آسٹریلیا کے 4 وکٹ پر 123 رنز، بھارت پر 296 رنز کی برتری حاصل

June 09, 2023

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز نے 4 وکٹ پر 123 رنز بنالیے۔

یوں آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف 296 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 34، ٹریوس ہیڈ 18 اور عثمان خواجہ 13 بنا کر پویلین لوٹے جبکہ مارنوس لبوشین 41 اور کیمرون گرین 7 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود ہیں۔

بھارت کے رویندرا جڈیجا نے 2 جبکہ محمد شامی اور امیش یادیو نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل آج بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے 469 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں صرف 296 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

یوں ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل میں آسٹریلیا کو بھارت پر پہلی اننگز میں 173 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

بھارت کی طرف سے پہلی اننگز میں اجینکیا رہانے 89، شردل ٹھاکر 51 اور رویندرا جڈیجا 48 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

روہیت شرما 15، چتیشور پجارا اور ویرات کوہلی 14، 14، شبمین گل اور محمد شاملی 13، 13 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 3، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے 2، 2 جبکہ نیتھن لائن نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 121 اعشاریہ 3 اوورز میں 469 رنز بنائے تھے۔