موسیٰ کالونی و گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے‘ جمعیت ن

June 10, 2023

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہاہے کہ موسیٰ کالونی خلجی کالونی سریاب بھوسہ منڈی بائی پاس اورگردونواح میں بجلی کی مسلسل بندش وغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا سکون برباداور انہیں ذہنی مریض بنادیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قاسم بڑیچ محمدصدیق سلطان خان ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ان علاقوں میں صرف 8 گھنٹے بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی اورکبھی تو پورا دن بجلی نہیں ہوتی جس سے عوام پینے کے پانی سے محروم اور شدید گرمی میں رات کوسکون کی نیندبھی نہیں سو سکتے ۔واپڈاحکام سے رابطوں کے باوجودکوئی شنوائی نہیں ہورہی ، جوقابل مذمت ہے ۔بھاری بھرکم بلوں کے باوجود بجلی کی مسلسل بندش نے عوام کورلادیاہے ،جمعیت نظریاتی عوام کی مشکلات کے پیش نظر احتجاج پر مجبور ہوگی۔انہوں نے کیسکوچیف سے مطالبہ کیاہے کہ موسیٰ کالونی خلجی کالونی بھوسہ منڈی ودگردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔